کل سے کس چیز پر ٹیکس بڑھایا گیا، کس پر ٹیکس کم ہوا، تفصیلات یہاں پڑھیں

نئے فنانس بل 2020-21 کا اطلاق کل یکم جولائی سے ہو جائے گا

پوائنٹ آف سیل میں رجسٹرڈ سٹورز کیلئے سیلز ٹیکس 14 فیصد کم ہوجائے گا،

کپڑوں اور جوتوں کے سٹورز کیلئے سیلز ٹیکس 12 فیصد عائد ہو جائے گیا،

آئندہ مالی سال میں شادی ہالز اور فنکشنز پہ عائد ٹیکس ختم ہو جائے گا،

کوکنگ آئل، کیبل آپریٹر پر عائد ٹیکس ختم ہو جائے گا،

فنانس بل منڈیوں اور کمیشن ایجنٹس پر عائد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،

کل سے پراپرٹی کی آمدن پر گراس نیٹ ٹیکس عائد ہو جائے گا،

لوگوں کو کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں ریلیف ملے گا،

گوادر سے متعلقہ آرڈیننس فنانس بل کا حصہ بن جائے گا،

ایف بی آر نادرا، بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں سے ڈیٹا حاصل کر سکے گا

سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا اطلاق ہو جائے گا،

سیمنٹ کی فی بوری قیمت بیس سے 25 روپے تک کمی ہوگی،

فائلرز کے لیے بچوں کی سکول فیس پر ایڈوانس انکم ٹیکس ختم ہو جائے گا،

کیبل پر چلنے والے اشتہارات پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہو جائے گا،

پنشن فنڈ پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہو جائے گا،

فنانس بل بیرون ملک سے ترسیلات بھجوانے والوں کیلئے ٹیکس سے استثنی ہو گا،

کل سے درآمدی سگار پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد عائد ہو گی،

سٹنگز اور دیگر درآمدی مشروبات پر ٹیکسز بڑھا دیا جائے گا،

قرآن پاک کی اشاعت کیلئے درآمدی کاغذ پر ڈیوٹیز ختم ہو جائے گی، 350

ڈالر سے 500ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل پر5400 روپے سیلز ٹیکس عائد

500ڈالر سے زائد مالیت کے درآمدی موبائل پر 9270روپے سیلزٹیکس عائد ہوگا،

شناختی کارڈ کی شرط پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ہو جائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں