پی آئی اے کی پروازوں پر 6ماہ کے لیئے یورپی یونین میں پابندی عائد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پی آئی اے نے اپنے ہی دیئے گئے سیفٹی ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا جس کے بعد یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں انٹری پر چھ ماہ کے لیئے پابندی عائد کردی ہے۔

یورپی یونین نے پی آئی اے کے سیفٹی چیک کرنے کا عمل کافی عرصہ سے جاری تھا۔ اب سیفٹی اطمینان بخش نہ ہونے پر یورپی یونین نے اپنا فیصلہ سنا دیا

پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی آئی اے کو یورپی یونین میں آُریٹ کرنے پر پابندی کل سے نافذ العمل ہوگی۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے پی آئی اے حکام رابطے میں ہیں۔ پی آئی اے نے امید ظاہر کی کہ یہ پابندی جلد ختم ہوجائے گی

پی آئی اے کے معملات اسوقت زیادہ بگڑے جب وزیرہوابازی نے ایک بیان میں پی آئی اے کے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ میڈیا میں اٹھا دیا۔ دنیا بھر میں پی آئی اے پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کا معاملہ بہت سنجیدگی سے لیا گیا۔ پی آئی اے کے پائلٹس کو اب دنیا بھر میں اسکروٹنی کا سامنا ہے۔ سی این این کے مشہور بزنس اینکر رچرڈ کوئسٹ نے اسے ایوی ایشن انڈسٹری کا بڑا اسکینڈل قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں