حکومت کی روزگار بچاو اسکیم میں تین ماہ کی توسیع

کراچی (بزنس رپورٹر): اسٹیٹ بینک نے روزگار ری فنانس اسکیم میں ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کارپورٹ سیکٹر اور چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی کمپنیوں کو ملازمین کو سیلری دینے کے لیئے بہت معمولی شرح سود پر قرضہ دیا جاتا ہے

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اسکیم کو پذیرائی ملی ہے ۔ موجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس اسکیم کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے اس اسکیم میں اپنا شیئر چالیس فیصد سے بڑھا کر ساٹھ فیصد کردیا ہے۔

پاکستان میں کئی ہزار کمپنیاں اس اسکیم کے تحت قرضے لیکر تنخواہیں دے رہی ہیں۔ اس اسکیم کو حاصل کرنے والوں پر شرط عائد کی گئی ہےکہ وہ کسی کو بھی چھ ماہ تک بیروزگار نہیں کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں