کورنا وائرس سے نمٹنے کی کنجی اسمارٹ لاک ڈاون ہے،عاصم سلیم باجوہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کورنا وائرس سے نمٹنے کا موثر ترین ذریعہ اسمارٹ لاک ڈاون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور اسمارٹ لاک ڈاون کورنا وائرس سے نمٹنے کی کنجی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی ہماری تمام تر توجہ زندگی اور معاش کو متوان بنانے پر مرکوز ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قوم نے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ فاصلہ اختیار کرنے میں مثالی بہتری دکھائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں