اب فیئر اینڈ لولی نہیں ملے گی۔ نیا نام جلد سامنے آئے گا، یونی لیور پاکستان کا اعلان

بزنس رپورٹر کراچی سے: یونی لیور کا مشہور برانڈ فیئر اینڈل لولی کا نام اب تبدیل کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں بلیک لائیو میٹرز کی تحریک کے بعد کئی کمپنیاں رنگ گورا کرنے والی کریم کے نام تبدیل کررہی ہیں۔ یونی لیور نے بھی فییئر اینڈ لولی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یونی لیور کی پریس ریلیز کے مطابق ریگولیٹری منظوری کے بعد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ بھارت میں فیئر اینڈ لولی کا نیا نام’گلو اینڈ لولی‘ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں بھی یہی نام رکھا جائے گا۔

یونی لیور کے چیئرمین اور سی ای او عامر پراچہ کا کہنا ہےکہ یونی لیورکا برانڈ سب کے لیئے ہے اس کا مقصد چہرے کی اسکن کو بہتر بنانے میں مدد دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیئر اینڈ لولی کا نام تمام پیکیجز اور اشتہارات سے ہٹایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیئرنیس کے بجائے گلو کی طرف ہمارے برانڈ کی زیادہ توجہن ہے۔ انہوں نے اپنے صارفین کو یاد دلایا کہ فیئر اینڈ لولی میں وٹامن بی تھری، بی سکس،سی اینڈ ای شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں