کیا کلیم امام نئے وفاقی وزیرداخلہ ہوں گے؟

اسلام آباد : میجر ریٹائرڈ سلیمان اعظم کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد سیکریٹری وزارت داخلہ کی کرسی کے لیئے کلیم امام کو سب سے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ ان کی تقرری سندھ حکومت کے لیئے درد سر ہوگی۔

کلیم اما م اس وقت سینئر ترین بیوروکریٹس میں شامل ہیں۔ انہوں نے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں کام کیا ہے۔ سندھ میں تعیناتی کے دوران ان کے صوبائی حکومت سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ وزیراعلی سندھ برملا کہتے تھے کہ انہیں کلیم امام بطور آئی جی سندھ میں نہیں چاہیے۔ کلیم امام کو ہٹانے کا معاملہ عدالتوں تک گیا اور کافی تگ و دود کے بعد کلیم امام کو سندھ سے ہٹا کر موٹروے پولیس میں تعینات کیا گیا

اس تناظر میں کہا جارہا ہےکہ کلیم امام کی وزارت داخلہ میں تعیناتی حکومت سندھ کے لیئے درد سر بنے گی۔ کلیم امام کی کور ٹیم کے کئی پولیس افسران ان کی تبدیلی کے بعد سندھ میں سائڈ لائن کیئے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں