ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ، ملک میں 54لاکھ سے زائد گدھے موجود، اکنامک سروے

مانیٹرنگ ڈیسک: مالی سال دوہزار انیس اور بیس میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جبکہ خطر اور گھوڑوں کی تعداد میں فرق نہیں پڑا۔ یہ بات اکنامک سروے آف پاکستان کی رپورٹ میں سامنے آئی۔

گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافے کے بعد چون لاکھ ہوگئی۔ مالی سال دوہزار اٹھارہ اور انیس میں گدھوں کی تعداد تریپن لاکھ تھی۔

اسطرح ملک میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

رواں مالی سال کا اقتصادی سروے کے مطابق خچر، گھوڑوں کی تعداد گزشتہ مالی سال کے برابر رہی۔ بھینسوں کی تعداد میں بارہ لاکھ اضافہ ہوا جو بڑھ کر چار کروڑ بارہ لاکھ ہو گئی،بھیڑوں کی تعداد میں تین لاکھ اضافہ ہوا،بکریوں کی تعداد سات کروڑ اکسٹھ سے بڑھ کر سات کروڑ بیاسی لاکھ ہو گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں