پاکستان قرضوں کی قسطیں دسمبر تک نہ دے، پیرس کلب کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کے لیئے رعایت دیتے ہوئے پیرس کلب نے کہا ہے کہ پاکستان دسمبر تک قرضوں کی قسطیں ادا نہ کرے۔اس طرح پاکستان کو اس سال ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا قرضہ مؤخر کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق قرضہ مؤخر سہولت سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف مل سکے گا۔

دوسری طرف ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری کا فیصلہ دیدیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک یہ فنڈز بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے رسپانس پر خرچ کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں