ملک میں تعلیمی اداروں کےامتحانات فوری طورپر ملتوی کیئے جائیں۔ وفاق کی ہدایت

کرونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال دیکھتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی نے فوری طور پاکستان کے چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہونے والے شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک کے تمام تعلیمی اداروں اور مدارس کے امتحانات فوری طور پر معطل کیئے جائیں وفاقی سیکریٹری تعلیم چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو خط لکھ کر فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ کرونا کے پھیلاو میں تیزی سے اضافے کے بعد فوری امتحانات لینا ممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں