عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں 2ہفتے کےمکمل لاک ڈاون کا مطالبہ

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کرونا متاثرین کے کیس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے پنجاب میں دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاون کی تجویز دیدی ہے

ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اموات پر خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ایس او پی پرعمل درآمد بہت ضروری ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تحریر کیے گئے خط میں تجویز کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کم از کم دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے

خط کے متن کے مطابق کورونا کے مثبت کیسزکی تعداد ایک لاکھ سےبڑھنا خطرے کی بات ہے، خط میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے وقت روزانہ ایک ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے تھے، نرمی سے یومیہ تعداد 2 ہزار اور لاک ڈاؤن ختم کرنے سےکیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کے خط میں کہا گیا کہ کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے،پنجاب میں کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ ہونے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں