سلیم ملک نے پی سی بی پر غلط بیانی کا الزام لگا دیا

اسپورٹس رپورٹر لاہور سے: کرکٹر سلیم ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر غلط بیانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ آئی سی سی نے ان کے بارے میں کسی قسم کا ٹرانسکرپٹ پی سی بی نہیں بھیجا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کوئی ٹرانسکرپٹ آیا تھا تو اسے عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

پی سی بی کو جواب جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی کے پاس ایسی ٹرانسکرپٹ ہےتو وہ اس وقت عدالت میں پیش کیوں نہیں کی گئی جب وہ اپنے اوپر لگی تاحیات پابندی کے خلاف کیس لڑ رہے تھے انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کے ذریعہ اپنی بے گناہی ثابت کرچکے ہیں۔

سلیم ملک کا کہنا تھا پی سی بی میں ایک لابی ہے جو ان کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائی گئی چارج شیٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ پی سی بی نے سلیم ملک سے چارج شیٹ پر جواب مانگے تھے جو انہوں نے آٹھ جون کو جمع کرادئے۔ اب پی سی بی ان کے جوابات کی جانچ پڑتال کے بعد سلیم ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں