اسٹیل مل سے ایک ماہ میں تمام ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیکر نکالنے کی منظوری دیدی

بزنس رپورٹر اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو 1 ماہ میں فارغ کرنے کی منظوری، نوکری سے فارغ ملازمین کو گولڈ ہینڈ شیک کی صورت میں تقریبا 23 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری، اسٹیل ملز ملازمین کیلئے 18 ارب کی منظوری دے دی گئی، نوکری سے فارغ ملازمین کو گولڈ ہینڈ شیک کی صورت میں تقریبا 23 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، ڈھائی سو ملازمین پلان پر عمل درآمد کیلئے تین ماہ تک کام کرتے رہیں گے،
ای سی سی نے ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی،
اجلاس میں مشرف دور میں سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے ڈھونڈنے والی کمپنی کو ساڑھے چار ارب روپے ادائیگی کی منظوری دی گئ، مشرف نے اپنے دور حکومت میں شریف فیملی سمیت ایک سو پچاس پاکستانیوں کے بیرون ملک خفیہ اثاثے ڈھونڈنے کا ٹھیکہ مجوزہ کمپنی کو دیا تھا، نیب کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے پر برطانوی عدالت سے حکومت پاکستان پر تینتیس ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں