فیصل اقبال نے مصباح کو جھوٹا کہا، تنویر خان نے رمیز راجہ پرالزام لگادیا

مانیٹرنگ ڈیسک؛ کراچی اور لاہور لابی کی کرکٹ میں لڑائی تیز ہوچکی ہے۔ پہلے فواد عالم اور اب کامیاب کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم سے دوری نے مصباح الحق کو متنازعہ بنادیا ہے۔ دوسری طرف تنویر خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں رمیز راجہ پر کراچی والوں کے خلاف تعصب برتنے کا الزام لگایا

مشہور صحافی ماجد بھٹی نے روزنامہ جنگ میں مصباح الحق کا بیان شایع کیا کہ انہوں نے کراچی کو نظر انداز کرنے کے الزام کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کے اس بیان پر سخت ردعمل کرکٹر فیصل اقبال کی طرف سے آیا جنہوں نے مصباح کو جھوٹا کہہ دیا

فیصل اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مصباح کے جھوٹ پر وہ کل تک ہنستے رہیں گے‘۔ مصباح پر براہ راست جھوٹ بولنے کا الزام لگانے کی جرائت فیصل اقبال نے کی جو خود کراچی میں کوچنگ کرتے ہیں۔ وہ میانداد کے بھانجے ہیں ۔ انہیں بھی پاکستانی ٹیم میں نظر انداز کیا جاتا رہا جس کی وجہ کراچی اور لاہور لابی کی لڑائی بتائی گئی تھی

اس سے پہلے کرکٹر تنویر احمد معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ پر تعصب برتنے کا الزام لگا چکے ہیں ان کہا کہنا تھا کہ کراچی سے کرکٹ کھیلنے پر رمیز راجہ نے انہیں کہا تھا کہ پنجابی ہو تو لاہور آکے کھیلو کراچی سے نہ کھیلو۔ یہ بات تنویر احمد نے اے آروائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں کہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ کراچی کے لڑکوں کو گراو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں