زمین سورج کے گرد نہیں گھومتی۔مدنی چینل پر رہنما دعوت اسلامی کا بچوں کو خصوصی لیکچر

کراچی: آپ نے سائنس میں پڑھا ہوگا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔ لیکن اس دور میں ایسے بھی لوگ ہیں جو اس پر اعتبار نہیں کرتے۔ دعوت اسلامی کے ایک رہنما نے اپنی جماعت کی ٹی وی چینل مدنی ٹی وی پر دعوی کیا ہے کہ یہ جھوٹ ہے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے

بچوں کی تربیت کے ایک پروگرام میں حاجی عمران عطاری نے بچوں کے ایک سوال میں کہا کہ یہ ’یہ منطق ہی غلط ہے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔ زمین ساکت ہے سورج اصل میں زمین کے گرد گھومتا ہے‘۔ ان کے اس کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس کے بعد ایک طوفان برپا ہوگیا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اس انتہا کے لاعلم افراد کا بھی سامنا ہے۔

پاکستان میں اس کلپ کو لے کر سخت بحث چھڑ چکی ہے۔ کئی افراد مطالبہ کررہے ہیں کہ بچوں کو اس قسم کی تعلیم دینے پر مدنی چینل کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں