لاک ڈاون کے مکمل خاتمے کا فیصلہ آج متوقع، پیٹرول کی قیمت 7روپے 6پیسے کم کردی گئی

اسلام آباد: حکومت نے لاک ڈاون مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے جس پر حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ اسی دوران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے چھ پیسے کمی کردی ہے۔ پیٹرو ل کی نئی قیمت 74روپے باون پیسے ہے۔

حکومت نے اپریل سے ابتک پیٹرول کی قیمت میں بائیس روپے کی کمی کی ہے۔ اپریل میں پیٹرول کی قیمت پندرہ روپے کم کی تھی۔

دوسری طرف حکومت نے لاک ڈاون ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں لاک ڈان ختم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ دنیا بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کی جارہی ہے خصوصی طور پر ان ممالک میں جہاں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعاد کئی ہزار تک پہنچی ہوئی ہے وہاں بھی لاک ڈاون میں نرمی کی جارہی ہے ۔ ان ممالک میں امریکا، برطانیہ پیش پیش ہیں۔ بھارت نے بھی لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔ اس صورتحال میں پاکستان کا لاک ڈاون جاری رکھنا مشکل نظر آرہا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے کے بعد لاک ڈاون اٹھایا جائے گا تو معیشت کو بڑا فائدہ ہوگا۔ لوگ وہ پیسہ بھی دیگر چیزوں کی خریداری پر خرچ کرسکین گے جس پیسے کو ابھی وہ صرف پیٹرول کے استعملا میں خرچ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں