ڈالر کی قیمت ایک ہفتے میں 2روپے18پیسے کا اضافہ ہوگیا

کراچی: ڈالر کی قیمت اچانک ایک روپے بیس پیسے انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قیمت جمعہ 29مئی کو 163روپے 10پیسے تھی جو ایک روز قبل 161روپے98 پییسے تھی

ڈالر کی قیمت میں ایک ہفتے میں دوروپے اٹھارہ پیسے کا اضاہ ہوا ہے۔ ڈالر کی قیمت اکیس مئی کو 160روپے بانوے پیسے تھی جو آج 163روپے دس پیسے ہوگئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تیل کی کمپنیوں نے خریداری کے لیئے ڈالر کی خریدار کی ہے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔

دوسری طرف پاکستان کے فارن کرنسی ریزرو میں بیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پندرہ مئی کو فارن کرنسی ریزرو 18ارب 61کروڑ ڈالر تھے جو 21مئی کو کم ہوکر 18ارب 59کروڑ ڈالر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں