فیروزسنز کے بعد سیریل فارما بھی کرونا وائرس کی دوا تیار کرے گی

سیرل فارماسوٹیکل نے بنگلہ دیش کی کمپنی سے کرونا وائرس کی دوا ریمڈیزوائر کی تیاری اور مارکیٹنگ کا لائسنس بنگلہ دیش کی کمپنی سے حاصل کیا ہے۔ سیرل فارما ابتدائی طور پر یہ تیار دوا بنگلہ دیش سے امپورٹ کرے گی تاہم پاکستان سے تیاری کی منظوری ملنے کے بعد پاکستان میں اس کی پروڈکشن بھی شروع کردے گی۔

اس سے پہلے فیروز سنز نے بھی کرونا وائرس کی دوا کی تیاری کا لائسنس لیا ہے۔ وہ بھی اسی نام کی دوا تیار کریں گے

ریمڈیزوائر کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں ابتک کیئے جانے والے تجربات میں سب سے زیادہ موثر دوا ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان میں یہ دوائیں آئندہ چند ماہ میں دستیاب ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں