ٹک ٹاک کے مقابلےپر فیس بک نے کولیب ایپ متعارف کرادی

نیوز ڈیسک: چین کی ایپ ٹک ٹاک کا جادو ایسا سر چڑھ کر بولا کہ فیس بک کو بھی اس کی ٹکر پر ایپ متعارف کرانی پڑ گئی۔ فیس بک نے کولیب کےنام سے ایپ متعارف کرائی ہے جو ٹک ٹاک سے ایک قدم آگے ہے۔

کولیب میں شارٹ ویڈیو کلپس کو دوبارہ استعمال کرکے میوزک  تخلیق کرسکیں گے۔ آپ سوشل میڈیا جیسے ٹوئٹر یا فیس بک یا پھر ٹک ٹاک سے ویڈیو لیں اس پر نئی میوزک لگائیں اور اپ لوڈ کردیں۔۔۔

ابھی آئی فون کے صارفین کے لیے بِیٹا ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے یوزر مختلف انسٹرومنٹ مثلاً ڈرمز یا گٹار یا پھر گانا گاکر تین الگ شارٹ ٹرم ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

اس ایپ پر چاہیں تو تنہا یا پھر کسی دوست کے ساتھ ویڈیوز کو ایڈیٹ کرکے ایک گانا تخلیق کرسکیں گے۔

وزر ایسے کلپس کو اپنے گیتوں میں دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں جس سے کہ وہ ایک پورے نئے ٹریک کی تخلیق کرسکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں