لاک ڈاون میں نواز الدین صدیقی کا گھر ٹوٹ گیا، بیگم نے خلع کی درخواست دیدی

نیوز ڈیسک: لاک ڈاون کا منفی اثر بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی پر پڑا ہے جن کی اہلیہ عالیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے درمیان انہوں نے کافی سوچ بچار کے بعد نواز الدین صدیقی کے ساتھ ازدواجی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

عالیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران مجھے اِن معاملات پر غور کرنےکے لیے کافی وقت ملا جس کے بعد میں اِس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ اس کا آخری حل ازدواجی زندگی کا اختتام ہی ہے۔‘

نواز الدین صدیقی نے ایک اداکارہ انجلی سے نو سال پہلے شادی کی تھی۔ اداکارہ انجلی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام عالیہ رکھا تھا۔ نواز الدین صدیقی اور عالیہ کے درمیان کافی عرصے سے کشیدگی جاری تھی۔ عالیہ نے میڈیا کو بیان میں کہا کہ ان کے درمیان لڑائی کی وجہ نواز الدین صدیقی کے بھائی تھے جنہوں نے عالیہ کو دل سے تسلیم نہیں کیا تھا۔

عالیہ کا کہنا ہے کہ ضرورت کے وقت ان کے شوہر ان کے ساتھ نہ تھے۔ انہوں نے خود کو تنہا ہی محسوس کیا، انہوں نے اپنا نام اور دین بھی تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا کہ وہ پرانے نام انجلی کشور پانڈے کی طرف دوبارہ واپس جانا چاہتی ہیں ۔‘

نواز الدین صدیقی نے 2010میں شادی کی تھی ان کی ایک نو سال کی بیٹی اور سال کا بیٹا ہے۔ نواز صدیقی کو حال ہی مین سکریڈ گیم نامی نیٹ فلکس سیریز نے شہرت کی بلندی پر پہنچایا ہے۔ اس سے پہلے وہ بجرنگی بھائی جان، بدلہ اور کک جیسی فلموں میں نام کما چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں