مالبرو اور ڈن ہل سگریٹ بنانے والی کمپنیاں بھی ویکسین کی تیاری میں مصروف

نیوز ڈیسک : دنیا میں سگریٹ بنانے والی دو بڑی کمپنیوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کی ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پھیپڑوں کو رفتہ رفتہ نقصان پہنچانے والی سگریٹ کے مینوفیکچررز اس وائرس کے خلاف ویکسین تیار کررہے ہیں جس سب سے بڑا حملہ پھیپڑوں پر ہوتا ہے جو جان لیوا ہوتا ہے۔

فلپ مورس جس کا مشہور ترین برانڈ مالبرو ہے اور برٹش امریکن ٹوبیکو جس کا برانڈ ڈن ہل ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے ویکسین کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برٹش امریکن ٹوبیکو نامی کمپنی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے ویکسین بنانے کا دعوی کیا ہے جس کی انسانوں پر ٹییسٹنگ اب شروع کی جارہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹیسٹنگ سے پہلے کیئے گئے تجربات میں اس ویکسین کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی لکی اسٹرائیک کے نام سے سگریٹ بنا کر فروخت کرتی ہے۔

دوسری طرف دنیامیں سگریٹ بنانے والی بڑی کمپنی فلپس مورس نے بھی ویکسین کی تیاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ویکسین کی تیاری تمباکو کے پتوں پر موجود ذرات سے کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں