کرونا وائرس: برطانیہ کا بھی چین پر شبہ کا اظہار

امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی کورونا وائرس پھیلنے سے متعلق چین پر شکوک کا اظہار کردیا۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ بہت سے سوالات ہیں جن کا جواب چین کو دینا ہے

برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلیس کا کہنا ہے کہ چین سے یہ سوال ضرور بنتا ہے کہ یہ وائرس کیسے پھیلا؟

انہوں نے کہا کہ چین کو اس معاملے میں شفافیت سے کام کرنے کی ضروت ہے اور وبا پھیلنے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کرنا ضروری تھا۔

آسٹریلوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سربراہی میں کام کرنے والے ایک گروپ آئی فائيو نے چین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے کورونا وائرس پھیلنے کے حقائق جان بوجھ کر تباہ کردیے ہیں جو دنیا بھر میں ہزاروں جانوں سے کھیلنے کی گھناؤنی کاوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں