پاکستان میں روزانہ 10ہزارکرونا ٹیسٹ،1ہزار پازیٹو آتے ہیں، سیکریٹری صحت

کورٹ رپورٹر اسلام آباد سے: وفاقی سیکریٹری صحت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان میں روزانہ دس ہزار افراد کے کرونا ٹیسٹ ہورہے ہیں جن میں سے ایک ہزار افراد کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آرہا ہے

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی

چیف جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری صحت سے سوال کیا کہ کیا آپ حاجی کیمپ کے قرنطینہ سینٹر گئے تھے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ جی میں وہاں گیا تھا، وہاں بیڈز اور پانی موجود تھا لیکن بجلی نہیں تھی۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ حاجی کیمپ کو قرنطینہ سینٹر کس نے بنایا؟جس کے جواب میں سیکرٹری صحت نے کہا کہ حاجی کیمپ کو قرنطینہ سینٹر این ڈی ایم اے نے بنایا تھا۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی رپورٹ آئی ہے لیکن اُن کا کوئی نمائندہ عدالت میں موجود نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے این ڈی ایم اے کے حکام کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں