کرکٹر محمد آصف نےمیچ فکسنگ پر نیا بیان داغ دیا

سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ‏ میرے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو کھیل رہے ہیں۔ ‏کچھ کو تو دوسرا موقع دے دیا گیا، لیکن کچھ کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا گیا۔

محمد آصف نے کہا کہ ‏ کھلاڑی مجھ سے پہلے بھی فکسنگ میں ملوث تھے، بعد میں بھی ملوث ہیں۔ ‏مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑی پی سی بی میں کام کر رہے ہیں۔

محمد آصف نے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کا کیرئیر بچانے پر پی سی بی کو برا بھلا کہتا ہوں، پی سی بی نےکبھی مجھے بچانےکی کوشش نہیں کی اور محمد عامر کو بچایا۔ حالانکہ ہرکوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا۔

لاہور میں اپنے ایک بیان میں سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ میں اچھے انداز میں اپنا کیریئر ختم کرنا چاہتا تھا لیکن جس طرح میرے کیرئیر کا اختتام ہوا اس پر افسوس ہے۔

سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہر کوئی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے، مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ جو ہونا تھا وہ ہو گیا، اب سب ٹھیک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں