بجٹ کیسے پیش کریں، حکومت نے غور شروع کردیا، بجٹ جون کےد وسرے ہفتے میں پیش کیئے جانے کا امکان

بزنس رپورٹر اسلام آباد سے: حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک اسمبلی اجلاس بلانا ممکن نظر نہیں آرہا اس لیئے بجٹ پیش کرنے کی حکمت پر غور کیا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق بجٹ پانچ جون سے بارہ جون کے دوران پیش کیا جانےکی تیاری کی جارہی ہے۔ بجٹ پیش کرنے کے لیئے یہ بھی تجویز زیر غور ہے کہ قوم سے خطاب کرکے بجٹ پیش کیا جائے یہ بجٹ وزیر خزانہ یا اسد عمر پیش کریں۔ بجٹ کی دستاویزات وزارت خزانہ پر اپ لوڈ کرکے ارکان پارلیمنٹ سے تجاویز مانگی جائیں۔

حکومت کو بجٹ تیس جون سے پہلے منظور کرانا ہے تاکہ اگلا مالی سال شروع ہوسکے

ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت بھی جاری ہے کہ اگر اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تو کیا قانونی راستہ ہے جو اختیار کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ابھی تک مالی ایمرجنسی جیسی تجاویز زیر غور نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں