سیمنٹ فیکٹریوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ترجمان ایس ای سی پی

بزنس رپورٹر اسلام آاباد سے: سیمنٹ کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر سیکوریٹیز اینڈ کمیشن پاکستان کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جو نہیں رکی ہیں۔ تحقیقات کی رپورٹ جلد جمع کرادی جائے گی

وزیراعظم کی طرف سے کنسٹرکشن سیکٹر کے لیئے خصوصی پیکیج دینےکا اعلان کیا جس کے فوری بعد سیمنٹ کمپنیوں نے قیمتوں میں یکایک ساٹھ روپے فی بوری اضافہ کردیا۔ اس اضافے پر کنسٹرکشن سیکٹر نے احتجاج کیا کیونکہ اس کا مطلب لاگت میں اضافہ ہونا تھا

وزیراعظم نے سیمنٹ کی قیمتوں میں فوری اضافے کی تحقیقات کا حکم دیا لیکن گذشتہ ہفتے یہ خبر اسٹاک مارکیٹ میں گردش کرنا شروع ہوئی کہ شاید تحقیقات روک دی گئی ہیں۔ یہ تحقیقات سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کررہا ہے۔ تاہم ایس ای سی پی نے ایسی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ جلد وزیراعظم کو بھیج دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں