اس ہفتے مارکیٹیں کھولنے کی تیاریاں

سندھ، پنجاب سمیت تمام حکومتیں اس ہفتے مارکیٹیں کھولنے پر غور کررہی ہیں۔ تاجر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ مزید لاک ڈاون معاشی طور پر برداشت نہیں کرسکتے۔

معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے ایک آڈیو میسیج میں کہا کہ ان کی سندھ حکومت کے اہم لوگوں سے بات ہوئی جنہوں نے تین سے چار روز میں مارکیٹیں کھولنے کا اشارہ دیا ہے۔

دوسری طرف تاجر ایسوسی ایشنیں بھی حکومت پر دباو ڈال رہی ہیں کہ رمضان کا وسط ہونے والا ہے اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے عید منانا مشکل ہوجائے گا

حکومت سندھ اس وقت مشکل کا شکار ہے کہ جتنی تیزی سے اس نے لاک ڈاون کیا تھا اور کرونا کی وبا کا پھیلاو بے قابوہونے سے روکا تھا کہیں یہ سب کوششیں ضایع نہ ہوجائیں۔

وفاقی حکومت بھی آٹھ مئی کو لاک ڈاون کے بارے میں مزید فیصلے کرے گی۔ حکومتی حلقوں سے عمومی تاثر یہی دیا جارہا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کرنی پڑے گی اور مارکیٹیں پندرہ رمضان کے بعد کھولنی ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں