پیٹرول کی قیمت15روپے،ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کم کردی گئی

عوام کو ریلیف دینے کے لیئے حکومت نے پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت 15روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے 15 پیسے کم کردی۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پیٹرول کی نئی قیمت 81روپئ58پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 80روپے 10پیسے ہوگی

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پندرہ فوپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تیس روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا

نئی قیمتوں کے بعد ملک میں مہنگائی کا زور مزید ٹوٹے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں