بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیئے خصوصی سیونگ سرٹیفیکٹس کا اجرا

حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیئے خصوصی سیونگ سرٹیفیکٹ جاری کردیئے ہیں۔ تین چھ اور ایک سال مدت کے سرٹیفیکٹ پاکستانی روپے یا ڈالر میں خریدےجاسکتے ہوں گے

حکومت کی جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نان ریذیڈینشل پاکستانی این آر آئی پی کے لیے یہ سرٹیفیکٹ جاری کیئے گئے ہیں۔ یہ سرٹیفیکٹ پاکستان اوریجن کارڈ رکھنے والے افراد، اوورسیز فاونڈیشن کارڈ ہولڈرز یا بیرون ملک تعینات پاکستانی حکام خرید سکتے ہیں۔

تین چھ اور سال بھر کی مدت کے سرٹیفیکٹس پر منافع کا تعین فنانس منسٹری کرے گی، جبکہ ان پر حکومتی ٹیکسسز عائد ہوں گے۔ تاہم یہ سرٹیفیکیٹ زکوات سے مستثنی ہوں گے۔

ان سرٹیفیکیٹ کو قبل از وقت کیش کرایا جاسکتا ہوگا۔

حکومت نے یہ سرٹیفیکیٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیئے جاری کیئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی بیروزگار ہوکر پاکستان واپس آسکتے ہیں جس سے پاکستان آنے والی ریمی ٹنس میں فرق پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں