رشی کپور چل بسے

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے۔

موذی مرض کینسر کو شکست دینے والے رشی کپور کو سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ روز طبعیت بگڑنے پر ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رشی کپور کے لواحقین میں اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں۔

پاک و ہند فلم انڈسٹری کے لیئے ایک کے بعد دوسرا سانحہ تھا۔ایک روز قبل عرفان خان کا انتقال ہوا تھا وہ بھی کینسر کے مرض میں مبتلا تھاے

رشی کپور کے انتقال کی خبر سن کر لیجنڈری اداکار امیتابھ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ٹوئٹ میں کہا کہ اس بات نے مجھے توڑ دیا ہے۔ تاہم بعد میں انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔۔۔شاید کوئی بہتر ٹوئٹ کرنے کے لیئے

دنیا بھر سے ٹوئٹ پر رشی کپور کے لیئے تعزیتی پیغامات جاری کیئے جارہے ہیں پاکستانی اداکار شان نے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا

رشی کپور کی فیملی نے سب سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کی وجہ سے آخری رسومات محدود پیمانے پر ہوں گی۔

رشی کپور کی شادی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ سے ہوئی تھی۔ دونوں کی جوڑی اپنے زمانے کی کامیاب فلمی جوڑی کہی جاتی تھی۔ ان کے بیٹے رنبیر کپور بھی فلموں اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں