امریکا نے بھارت کو مسلمانوں کے لیئے خطرناک ملک قرار دیدیا،اقلیتوں کے لیئے بھارت بدترین ملک

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی 2020 ءکی رپورٹ جاری کردی گئی جس میں بھارت کو پہلی بار اقلیتوں کے لیے بدترین اور خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2019 ءمیں مذہبی آزادی کے حوالے سے بدترین ملک رہا،یو ایس سی آئی آر ایف نے سال 2020 ءکی رپورٹ میں مودی سرکار کی طرف سے شہریت کے ترمیمی قانون کو مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کو 2004 ءکے بعد پہلی بار مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویشناک ملک قرار دیا گیا ہے۔ مودی سرکار کے شہریت ترمیمی ایکٹ نے مسلمانوں کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ بھارت کے چار سالہ نیشنل رجسٹریشن پروگرام کی تکمیل کے بعد لاکھوں بھارتی مسلمانوں کو قیدوبند، جلاوطنی اور ریاست کی شناخت کھونے جیسے خطرات کا سامنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں