ٹیلی نور پاکستان کی آمدنی 11فیصد کم ہوکر25ارب روپےہوگئی

ٹیلی نور پاکستان کی آمدنی جنوری سے مارچ میں گیارہ فیصد کم ہوئی ہے۔ ٹیلی نور پاکستان کی کل آمدنی 25ارب 50کروڑ روپے تھی جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں یہ آمدنی 28ارب 26کروڑ روپے تھی۔

ٹیلی نور پاکستان کا کہنا ہے کہ جنوری سے مارچ میں کمپنی کی سبسکرپشن اور ٹریفک ریونیو میں کمی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ مالی نقصان ہوا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیلی نور سمیت تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو اپریل سے جون کی سہ ماہی میں ریکارڈ منافع ہوگا کیونکہ کرونا لاک ڈاون کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق اس وقت پاکستان میں موبائل فون سبسکرائبرز کی تعداد میں دوسرا نمبر ٹیلی نور پاکستان کا ہے جس کا مارکیٹ شیئر27اعشاریہ 63فیصد ہے۔ جبکہ پہلے نمبر پر جاز پاکستان ہے جس کا مارکیٹ شیئر36اعشاریہ58 فیصد ہے۔

پی ٹی اے کے ڈیٹا کے مطابق دیگر کمپنیوں میں زونگ کا تیسرا نمبر ہے جس کا مارکیٹ شیئر 21اعشاریہ64فیصد ہے۔ یوفون کا مارکیٹ شیئر14اعشاریہ 16فیصد ہے۔ یہ ڈیٹا دسمبر دوہزار انیس تک کا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں