زمین ڈاٹ کام کی مالک کمپنی اور اولکس کا انضمام ہوگیا

پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار کی سب سے بڑی آن لائن پروڈکٹ زمین ڈاٹ کام کی مالک ایمرجنگ مارکیٹس پراپرٹی گروپ اور اولکس کا انضمام ہوگیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ڈیڑھ سو ملین کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اس معاہدے کے بعد اولکس گروپ ای ایم پی جی کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گیا ہے۔اس کے پاس ای ایم پی جی کے انتالیس فیصد شیئرز ہوں گے۔ اولکس گروپ چار ممالک میں اپنے آپریشن ای ایم پی جی کے ساتھ شیئر کرے گا۔

تاہم پاکستان میں دونوں کمپنیاں اپنے اپنے برانڈز چلاتی رہیں گی۔ زمین ڈاٹ کام اور اولکس صارفین کو علیحدہ علیحدہ دستیاب ہوں گے۔ ای پی ایم جی کی گلف ممالک میں پروڈکٹ کا نام بیوت ہے، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی،تیونس اور مراکو میں مباواب اور تھائی لینڈ میں کیڈی کے نام سے پروڈکٹس ہیں

اولکس کے سی ای او مارٹن شیپ باور کا کہنا ہے کہ اولکس کے پاس مختلیف قسم کی پروڈکٹس ہیں ای پی ایم جی کے ساتھ انضمام سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔

ای پی ایم جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ ای پی ایم جی کی پروڈدکٹس کامیاب رہی ہیں اور اس انضمام سے ایک ارب سے زائد صارفین تک رسائی ہوگی۔ ای پی ایم جی اس انضمام سے مزید ترقی کرے گی

پاکستان کے لحاظ سے ای کامرس کا دوسرا بڑا انضمام ہے۔ اس سے پہلے کریم اور اوبر کا عالمی سطح پر انضمام ہوا تھا۔

ای پی جی کمپنی مختلیف ممالک نے ان ناموں سے کام کرتی ہے۔

Zameen.com, Bayut.com, bproperty.com

اولکس کمپنی صرف ایک ہی برانڈ کے نام سے کام کرتی ہے۔ ہر ملک میں اس نے لوکل ڈومین رکھا وا ہے جیسے پاکستان میں

Olx.com.pk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں