کراچی میں دکاندار آج سے آن لائن کاروبارکریں۔ حکومت سندھ کا فرمان

کراچی سے بزنس رپورٹر: حکومت سندھ نے کراچی کی مارکیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ دکاندار آج سے آن لائن کاروبار شروع کریں۔ انہیں دکان کا شٹر کھول کر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاجر آن لائن کاروبار کے لیےپیر سے جمعرات تک مارکیٹیں صبح 9بجے تا سہہ پہر 3بجےتک کھول سکیں گے۔

آن لائن کاروبار کے لیےتیار کردہ ایس او پیز کے مطابق دکان کے شٹر نہیں اُٹھائےجائیں گے، اندر ایک دکاندار یا سیلزمین ہوگا۔ دکانوں میں گاہک سے ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور فروخت شدہ سامان گھروں پر ڈلیورکیا جائے گا۔

دکانوں کے شٹر صرف ڈلیوری اورسامان کی خریداری کے لیے کھولے جائیں گے جبکہ گودام کے اندر بھی صرف ایک آدمی موجود ہوگا۔

حکومت سندھ نے آن لائن کاروبار کے لیے 5 ہزار دکانداروں نے کوائف نامے پُر کرلیے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں