امریکا میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 55ہزار ہوچکی ہے۔صرف نیویارک میں بائیس ہزار افراد کرونا وائرس سے مر چکے ہیں۔ اس وقت امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دس لاکھ ہوچکی ہے
نیویارک میں دو لاکھ 93 ہزار افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے یوں صرف ریاست نیویارک کے ایک اعشاریہ پانچ فی صد باشندے کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
نیویارک میں اب تک 8 لاکھ 5 ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں جو ریاست کی کل آبادی میں سے چار اعشاریہ ایک فی صد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
نیویارک کے گورنر نے دواخانوں اور فارمیسی میں بھی کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اب ٹیسٹوں کی تعداد میں اور اضافہ ہوگا۔
امریکا اب تک 53 لاکھ 81 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے