کرونا وائرس سے لڑنے والے سینئر ڈاکٹر پروفیسر جاوید انتقال کرگئے

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر انتقال کر گئے۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید انتقال کر گئے

ڈاکٹر محمد جاوید میں ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں