ٹیکنالوجی وار: فیس بک مسینجر روم لانچ، بیک وقت 50افرادکوویڈیو کالنگ کی سہولت

کرونا وائرس اور لاک ڈاون میں جو سافٹ ویئر سب سے زیاہ مشہور ہوا وہ ہے زوم جس کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مقابلے کا رحجان تیز ہوگیا۔اب فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ میسنجر روم لانچ کررہے ہیں جس پر 50افراد ایک وقت میں ویڈیو کال کرسکتے ہیں

فیس بک کے مالک مارک زخربرگ کا کہنا ہےکہ میسنجر پر روم بنانے والے کے پاس اختیار ہوگا کہ کسے ایڈ کرے اور کسے نہ کریں۔ کنٹرول مسینجر روم پر ویڈیو کالنگ شروع کرنے والے کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اگر آپ کے فیس بک دوست نے مسینجر روم پر ویڈیو کالنگ شروع کی ہے تو آپ اسے ٹائم لائن پر دیکھ سکتے ہوں گے تاہم آپ اس کا حصہ بنیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ آپ کے دوست کا ہوگا۔

فیس بک نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ واٹس اپ اور انسٹا گرام ڈائریکٹ پر بھی ایسے ہی مسینجر روم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیس بک کو یہ کوششیں زوم ٹیکنالوجی کی وجہ سے کرنی پڑیں جس کی ڈیمانڈ لاک ڈاون میں بڑھ گئی۔ صرف دسمبر میں اس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں ایک کروڑ کا اضافہ ہوا۔ زوم کے اس وقت دنیا بھر میں تیس کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔ زوم ٹیکنالوجی آن لائن کلاسسز کے لیئے انتہائی مقبول ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں