اسمارٹ لاک ڈاون کیا ہے؟ وزیراعظم نے بتادیا

وزیراعظم عمران خان نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنا چاہیے تھا،

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، جس کے بعد جس علاقے میں کورونا ہو گا، صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائیگا جبکہ باقی میں کاروبار چلتا رہےگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر کی بھی مدد نہیں کی، زرمبادلہ گرگیا، ٹیکس گرگیا، کاروبار بند ہوگئے ہیں اور پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیرات کھل رہی ہیں اب ہم جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان میں ٹیلی میڈیسن اینڈ ٹیلی ایجوکیشن شروع کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں