ٹی20ورلڈ کپ کا شیڈول آسٹریلوی حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں طےہوگا

ا کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے آئی سی سی بورڈز کے سربراہان کے اجلاس میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے لئے آسٹریلوی حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں کام کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی وویمن ورلڈ کپ کی تیاری شیڈول کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے متاثرہ کرکٹ سیریز کی بحالی پر بات چیت کیلئے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں فیوچر ٹور پروگرام اور متاثرہ سیریز کی ری شیڈولنگ پر غور کیا گیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ کا فیصلہ کرونا وائرس سے صورتحال نارمل ہونے کے بعد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ فیوچر ٹورز پروگرام پر ردوبدل باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں