عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کےلیئے وارننگ جاری، وزیراعظم اسمارٹ لاک ڈاون کے حق میں، صرف پانچ افراد کی تراویح

عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ اگر سخت اقدامات نہیں کیئے گئے تو جولائی تک پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے اور اگر عوام نے اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد نہیں کیا تو سخت ترین اقدامات کرین گے۔ علما نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو مساجد بند کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف سندھ میں صرف پانچ افراد کو مساجد میں صرف پانچ افراد کو تراویح پڑھنے کی اجازت دی ہے ۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں پر تراویح پڑھیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے مزید تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے کل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 237ہوچکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں