بینک اور مالیاتی ادارے منافع تقسیم نہ کریں، اسٹیٹ بینک کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سہ ماہی یا ششماہی منافع ڈیوڈنڈ کی صورت میں نہ دیں۔ اسٹیٹ بینک نے کہا اگر بینک یا مالیاتی ادارے ڈیوڈنڈ دینا چاہتے ہیں تو پہلے اسٹیٹ بینک سے اجازت لیں

اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے پاس فنڈز کی کمی نہ ہو اور ان کے خسارے کو ان کے فنانشل اسٹیٹمنٹ میں کم کیا جاسکے جس کے لیئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کیش یا شیئیرز کی صورت میں ڈیوڈنڈ دینے پر مکمل پابندی ہوگی۔ لیکن اگر کسی بینک یا مالیاتی ادارے کا بورڈ آف گورنر سمجھتا ہے کہ اس کے ادارے کی طرف سے ڈیوڈنڈ دینا ضروری ہے تو وہ اپنا مضبوط کیس اسٹیٹ بینک کو منظوری کے لیئے پیش کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں