آئی ایم ایف سے ایک ارب 39ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے قرضہ کی مکمل رقم ایک ارب انتالیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو بھیج دیئے ہیں۔

ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی یہ رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان کو یہ رقم کرونا کی صورتحال کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے دی گئی ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ایک چھ بلین ڈالر کے پیکیج کا قرضہ پہلے ہی حاصل کرچکا ہے جس کی قسطیں آئی ایم ایف مقررہ شیڈول پر جاری کرتا ہے۔ وہ قسطیں شیڈول کے مطابق جاری ہوتی رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں