بجٹ تیاریاں شروع، ایف بی آر کا ریونیو ہدف 51سو ارب رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد سے بزنس رپورٹر: کرونا وائرس سے متاثرہ معیشت میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیئے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آرنےمالی سال2021کیلئے ٹیکس ہدف51سوارب روپےرکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم پہلی سہ ماہی کے لیئے ہدف میں نرمی رکھی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کیلئے1000ارب روپےٹارگٹ رکھاگیا ہےجبکہ اکتوبر سے ہر سہ ماہی میں 1400ارب رکے قریب محصولات جمع کرنے ہوں گے۔ اسطرح باقی نو ماہ یعنی اکتوبر سے جون تک 41سوارب روپےاکٹھے کرنےہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق کرونا کی وجہ سے معیشت کا پہیہ کتنے وقت رکتا ہے اس کا درست تجزیہ کرنا ممکن نہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق اکتوبر سے پہیہ کی رفتار میں تیزی آسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ کےدوران بھی ایف بی آرکو2سوارب روپےکا شارٹ فال کاخدشہ یے۔ اس مالی سال میں ایف بی آ تین بار ٹیکس اہداف میں نظرثانی کرچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں