فیس بک کی بھارتی ٹیلی کام میں 5ارب70کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

فیس بک نے بھارتی ٹیلی کام کمپنی جیو میں پانچ ارب ستر کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ فیس بک کے مطابق اس سرمایہ کاری سے واٹس اپ، فیس بک مسینجراور ای کامرس پر فوکس کیا جائےگا۔ جیو ٹیلی کام ایک جیو مارٹ سروس متعارف کرارہا ہے جس کے پے منٹ سسٹم کو واٹس اپ سے منسلک کیا جائے گا۔ واٹس اپ بہت جلد پے منٹ سسٹم لانچ کرنے والا ہے۔

اس سرمایہ کاری سے فیس بک نے جیوٹیلی کام کے دس فیصد شیئرز خریدے ہیں۔جیو ٹیلی کام اس وقت قرضے کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے یہ سرمایہ کاری اس کے مالی معملات کو بہتر کرسکے گی دوسری طرف فیس بک کی کسی غیرملکی کمپنی میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔جیو موبائل کمپنی مکیش امبانی کی ۔ کمپنی ریلائنس کی ملکیت ہے۔ جیو موبائل کے 38کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔ فیس بک کے مطابق مارچ دوہزار اکیس تک جیو ٹیلی کام کے قرضوں کے معملات حل کردیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں